بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سے بونیر جرگہ وفد جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے مقامی رہنما، ماربل انڈسٹری, کسان برادری کے نمائندوں کی ملاقات

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام سے بونیر جرگہ وفد، جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے مقامی رہنما، ماربل انڈسٹری اور کسان برادری کے نمائندے شامل تھے، نے ملاقات کی۔

وفاقی وزیر کوجرگہ کے ارکان نے تمباکو کاشتکاروں اور ماربل انڈسٹری کو درپیش بجلی کے مسائل سے آگاہ کیا۔

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے جرگہ کے ارکان کو یقین دلایا کہ وہ ان مسائل کو متعلقہ وفاقی وزراء اور حکام کے ساتھ اٹھائیں گے۔

صدر ضلع بونیر مسلم لیگ (ن)سالار خان، کی قیادت میں آنے والے جرگہ میں میاں سید لائق باچا، خُرشید خان (ماربل فیکٹری یونین)، سوات ڈویژن کے نائب صدر مسلم لیگ (ن) سید ناصر عباس باچا، تحصیل صدر نقیب خان باچا، نام باد خان (ضلعی انفارمیشن سیکرٹری مسلم لیگ ن)، جماعت اسلامی کے امیر انجینئر ناصر علی، قوامی وطن پارٹی کے حمید الرحمان، سردار جان اور اے این پی کے انور خان، سابق ایم پی اے گورال سورن لال، جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ سید زاہد شاہ ایڈووکیٹ، عثمان خان، سید بہادر خان، نعیم الدین ایڈووکیٹ، جے یو آئی کے امیر مفتی فضل غفور، اے این پی کے فاروق، سید سر بلی خان، ذیشان خان اور محمد زادہ شامل تھے۔