سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی زیرِصدارت کابینہ اجلاس میں خلیجی ممالک کے لیے ہنگامی صحت منصوبے کی منظوری دے دی گئی۔
سعودی میڈیا کےمطابق کابینہ کا اجلاس ولی عہد محمد بن سلمان کی صدارت میں منعقد ہوا،جس میں خلیجی ممالک کے ہنگامی طبی منصوبے کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں ایک اور اہم فیصلے کے تحت غیرملکی قانونی فرموں کو سعودی عرب میں اپنی کمپنیاں قائم کرنےکی اجازت دینے کی بھی منظوری دے دی گئی۔
مزید پڑھیں:حضرت عمرؓ پر سوال ہو سکتا ہے، مولانا پر کیوں نہیں؟ بلاول کی پرفارمنس زیرو ہے، طلال چوہدری
ان فیصلوں کوخلیجی ممالک کےدرمیان صحت کے شعبےمیں تعاون اور سعودی عرب میں قانونی خدمات کے شعبے کی ترقی کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔








