بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان میں ترکی کے نامزد سفیر مہمت پاکیچی رواں ہفتے اسلام آباد پہنچیں گے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں ترکی کے نامزد سفیر مہمت پاکیچی رواں ہفتے اسلام آباد پہنچیں گے
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ترکی کے نامزد سفیر مہمت پاکیچی رواں ہفتے اسلام آباد پہنچیں گے۔
مہمت پاکیچی موجود ترک سفیر احسان مصطفی یرداکل کی جگہ لیں گے، رواں ہفتے احسان مصطفی یرداکل کی وطن واپسی متوقع ہے، مہمت پاکیچی کا شمار ترک صدر رچپ طیپ اردوان کے قابلِ اعتماد حلقوں میں ہوتا ہے۔
مہمت پاکیچی نے انقرہ یونیورسٹی کے شعبہ تھیالوجی ( دینیات) میں پی ایچ ڈی کر رکھا ہے، نامزد ترک سفیر انقرہ یونیورسٹی میں 1983 سے 2007 تک تدریس اور اکادیمیہ سے بھی منسلک رہے ہیں، مہمت پاکیچی 2014 سے 2019 تک ہولی سی میں بطور ترک سفیر ذمہ داریاں سر انجام دے چکے ہیں۔
وہ انقرہ میں ایوان صدارت کے شعبہ مزہبی امور میں بطور ڈی جی خارجہ امور بھی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں، مہمت پاکیچی ترکی کے ایوان صدارت کے شعبہ مذہبی امور کی جانب سے بطور خصوصی ایلچی واشنگٹن ڈی سی میں ترک سفارت خانے میں بھی کام کر چکے ہیں۔
مہمت پاکیچی کو دور جدید میں قرآن پاک سے متعلق سوالات کی تشریح اور تفسیر میں خصوصی مہارت حاصل ہے، پاکستان پہنچنے کے بعد نامزد ترک سفیر اپنی سفارتی اسناد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو پیش کریں گے۔
سفارتی ذرائع کا مطابق سفارتی اسناد پیش کرنے کے بعد نئے ترک سفیر مہمت پاکیچی صدر مملکت سے ملاقات بھی کریں گے۔