عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل 11 روزہ کمی کے بعد پاکستان میں بھی 16 اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
نجی ٹی وی رپورٹس کے مطابق گزشتہ 11 دنوں کے دوران امریکی خام تیل کی قیمت میں 5.71 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی ہے۔ پہلے یہ 69.26 ڈالر میں فروخت ہو رہا تھا، جو اب کم ہو کر 63.48 ڈالر فی بیرل پر آ چکا ہے۔
اسی طرح برطانوی برینٹ آئل کی قیمت میں بھی 5.72 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی ہے اور اب یہ 71.70 ڈالر سے کم ہو کر65.98 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کب ہوگا؟
پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی 15 اگست کو متوقع ہے۔ اس دن اوگرا قیمتوں کی حتمی ورکنگ وزارت خزانہ کو بھیجے گا۔ اس کے بعد وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان








