لوئر دیر: مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو کے ترجمان کے مطابق چھت گرنے کا واقعہ میدان کے علاقے میں پیش آیا۔ ملبے سے تمام افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔