یہ وہ جگہ ہے جہاں آپ کا فون تمام ایسے بیک گراؤنڈ ڈیٹا کو اکٹھا رکھتا ہے جو ڈیوائس کو تیز چلانے کے لیے درکار ہوتا ہے۔یعنی فون میں کسی ایک ایپ کو اوپن کرنے پر بار بار ایک لوگو، لاگ ان اسکرین یا ویڈیو تھمب نیل کو ڈاؤن لوڈ نہ کرنا پڑے۔
یہ ایک کارآمد سسٹم ہے جو فون کے ہارڈ وئیر کو تیز رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ فون بہت زیادہ ہیوی ایپس کو تیزی سے ہینڈل کرتا ہے۔
فون گیلا ہونے پر یہ 4 غلطیاں کبھی بھی مت کریں۔مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی حقیقت ہے کہ آپ جتنا زیادہ ڈیوائس کو استعمال کریں گے، اتنا زیادہ ڈیٹا فون کے cache اور ریم میں اکٹھا ہوگا۔
یہی وجہ ہے کہ ماہرین کی جانب سے وقتاً فوقتاً cashes کو کلیئر کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے تاکہ ڈیوائس کی کارکردگی کو درست رکھا جاسکے۔
مگر جو افراد عارضی فائلز کو اکثر کلیئر کرنے کے عادی ہوتے ہیں تو یہ عادت بھی فون کو سست بنانے کا باعث بن جاتی ہے۔
عام طور پر ایسا فون اسٹوریج کو بڑھانے کے لیے کیا جاتا ہے اور ماضی میں محدود اسٹوریج فون کے لیے یہ کارآمد طریقہ کار تھا۔
کیا اسمارٹ فون کیمرا کھلونا سرخ لیزر پوائنٹر کی روشنی سے خراب ہوسکتا ہے؟مگر اب نئے سافٹ وئیر زیادہ اسمارٹ ہوچکے ہیں جو عارضی اسٹوریج کو خود ہی منیج کرلیتے ہیں۔
جب اپ روزانہ کی بنیاد پر cashe کلیئر کرنا عادت بنا لیتے ہیں تاکہ کسی مسئلے کی روک تھام کرسکیں تو طویل المعیاد بنیادوں پر یہ عادت فون کو سست بنا دیتی ہے۔
جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ فون کی cashe فائلز بنیادی طور پر ایسا محفوظ ڈیٹا ہوتا ہے جو مختلف ایپس کو کام کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
جب یہ فائلز مسلسل ڈیلیٹ کی جاتی ہیں تو فون کو cashe بنانے کے لیے اضافی وقت درکار ہوتا ہے جس کے باعث پراسیسر کو زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے جبکہ موبائل ڈیٹا بھی زیادہ خرچ ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں:سائنس دانوں نے مریخ کے زرد چمکدار ذرات تیار کرنے کا ممکنہ طریقہ ڈھونڈ لیا
تو cashe فائلز کو بہت زیادہ نہیں بلکہ کچھ وقفے کے بعد کلیئر کرنا چاہیے یا جب کسی مسئلے جیسے ایپ لوڈنگ یا کریش ہونے کا سامنا ہو تو تب ایسا کریں۔








