بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

البیک کو پاکستان میں لانچ کرنے کی تیاریاں

منصوبہ سعودی عرب کے ویژن 2030 کا حصہ ہے جس کے تحت ال بیک دنیا بھر میں اپنی برانچز پھیلائے گا جس میں پاکستان بھی شامل ہے۔
یہ پاکستانی فاسٹ فوڈ شوقین افراد کے لیے بڑی خوشخبری ہے، سعودی عرب کا مشہور زمانہ فاسٹ فوڈ برانڈ ال بیک (AlBaik) اب پاکستان میں لانچ ہونے جارہا ہے۔یہ برانڈ اپنی کرسپی بروسٹ چکن، اسپیشل گارلک ساس اور کم قیمت حلال فوڈ کی وجہ سے مشہور ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیرِ تجارت جام کمال خان اور ال بیک کے مالک رامی ابو غزالہ کی جدہ میں ملاقات کے دوران پاکستان میں لانچ کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔منصوبہ سعودی عرب کے ویژن 2030 کا حصہ ہے جس کے تحت ال بیک دنیا بھر میں اپنی برانچز پھیلائے گا۔
پہلی آؤٹ لیٹس جولائی 2025 تا جنوری 2026 تک ملک بھر میں 200 سے زائد برانچز کھولنے کا ہدف ہے۔ ابتدائی مرحلے میں درج ذیل شہروں اور علاقوں میں شروعات ہوگی۔کراچی: کلفٹن، گلشن اقبال، نارتھ ناظم آباد (5 برانچز) لاہور: گلبرگ، ڈی ایچ اے، جوہر ٹاؤن (4 برانچز) اسلام آباد: ایفـ7، بلیو ایریا، جیـ9 (3 برانچز) راولپنڈی: کمرشل مارکیٹ، صدر (2 برانچز) فیصل آباد: ڈی گراؤنڈ، پیپلز کالونی (2 برانچز) ملتان: گلگشت، کینٹ (2 برانچز) پشاور: یونیورسٹی ٹاؤن، حیات آباد (2 برانچز) ال بیک اپنے سعودی ذائقے کو پاکستانی مصالحوں کے ساتھ ملا کر پیش کرے گا۔ قیمتیں مقامی مارکیٹ کے حساب سے متعین کی گئی ہیں۔
ال بیک کی پاکستان آمد نہ صرف فوڈ انڈسٹری میں نیا مقابلہ لائے گی بلکہ ہزاروں نوکریوں کے مواقع بھی پیدا کرے گی۔