نواب شاہ (نیوز ڈیسک )نواب شاہ میں پولنگ سٹیشن سے سامان چوری ہونے کے معاملے پر مقدمہ درج کرتے ہوئے ایس ایس پی نے ڈیوٹی پر معمور 9پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔
نجی ٹی وی سماءکے مطابق نامعلوم افراد پولنگ عملے کو یرغمال بنا کر پولنگ کا سامان چھین کر فرار ہوئے تھے،مسلح افراد نے پولنگ سٹیشن میں توڑ پھوڑ بھی کی تھی جس پر ایس ایس پی نواب شاہ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈیوٹی پر معمور 9پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔









