بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

معروف فلم ساز جمشید ظفر انتقال کرگئے

لاہور(نیوزڈیسک) لالی ووڈ انڈسٹری کے نامور فلم ساز جمشید ظفر طویل علالت کے بعد دارِ فانی سے کوچ کرگئے۔
جمشید ظفر پاکستان فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین بھی رہے، انہوں نے کون بنے گا کروڑ پتی، ڈاکو اور دوپٹہ چل رہا ہے سمیت بیس فلمیں پروڈیوس کیں۔
جمشید ظفر گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔
معروف پروڈیوسر کے انتقال پر شوبز شخصیات کی جانب سے دکھ وافسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔