بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

  سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا پہلامرحلہ،پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا ، 45نشستوں پر آزاد امیدوارکامیاب

کراچی(بیورورپورٹ، نیوز ڈیسک ) سندھ کے 14 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کےاب تک کے غیر حتمی وغیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی نے 382 نشستوں کے ساتھ میدان مار لیا،گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس(جی ڈی اے) 52 سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، 45نشستوں پر آزاد امیدوارکامیاب ہوئے جب کہ پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) 9نشستوں کے ساتھ چوتھے اور جمعیت علما اسلام(جے یو آئی) 6 نشستوں کے ساتھ پانچویں نمبر پررہی جبکہ 946 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔
اتوار کو سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 4 ڈویژنز کے 14 اضلاع میں پولنگ پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک جاری رہی۔ غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی نے لاڑکانہ، کشمور اور کندھ کوٹ میں کلین سویپ کرلیا، ڈہرکی کے 11 وارڈز پر اور گھوٹکی میں چار وارڈز میں بھی جیالے کامیاب ہوگئے، مٹھی میں بھی پیپلز پارٹی نے 14 میں سے 10 وارڈز پر فتح سمیٹی، لاڑکانہ میں سیہیل انور سیال کے چھوٹے بھائی شاہ رخ خان جبکہ سکھر میں وفاقی وزیر خورشید شاہ کے فرزند زیرک شاہ کامیاب ہوگئے، رتو ڈیرواور نوڈیرو کے تمام 17 وارڈز میں پیپلزپارٹی نے کلین سویپ کرلیا، کشمور میںبھی پی پی کا پلڑا بھاری،11 وارڈز پرجیالے جیت گئے، سانگھڑمیونسپل کمیٹی کے 6 وارڈزمیں پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا، جنرل کونسلر کی نشست پر ڈینٹنگ پینٹنگ کا کام کرنے والے انور یوسفزئی بھی کامیاب ہوگئے ہیں، لاڑکانہ شہر اور ضلع سے پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے دو چیئرمین اورایک وائس چیئرمین تین ممبر ضلعی کونسل اور دس جنرل کونسلر کے امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہو گئے ہیں۔ سکھر میونسپل کی 34 سے زائد نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہو نےوالوں میں پیپلزپارٹی کے 27 ،جے یوآئی کے 4 اور جی ڈی اے کے 3 امیدوار شامل ہیں، خیرپور کی ٹاؤن کمیٹی کوٹ ڈیجی کے وارڈ نمبر 8 کے مکمل غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ کے مطابق جی ڈی اے امیدوار میر ڈنل تالپور 954 وقار لیکر کامیاب ہوئے، پیپلز پارٹی کے امیدوار سید انوار علی شاہ 348 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔میونسپل کمیٹی خیرپور کی وارڈ نمبر 15 کے مکمل غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ کے مطابق پیپلز پارٹی کے غلام حسین مغل 1304 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، آزاد امیدوار منصور اقبال شیخ 408 لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔میونسپل کمیٹی وارڈ 17 کے مکمل غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار اصغر شیخ 1149 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، آزاد امیدوار مجید شیخ 356 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ میونسپل کمیٹی خیرپور 21 کے مکمل غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ کے مطابق آزاد امیدوار جاوید بروہی 675 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، پیپلز پارٹی کے امیدوار انور علی 400 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ میونسپل کمیٹی کے وارڈ نمبر 3 کے مکمل غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار طارق حسین بروہی 272 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، آزاد امیدوار دلاور خان کھوسو 147 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ میونسپل کمیٹی کے وارڈ نمبر 6 کے مکمل غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ کے مطابق آزاد امیدوار کرم خان مگسی 642 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، پیپلزپارٹی کے امیدوار قربان علی سومرو 472 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ میونسپل کمیٹی کے وارڈ نمبر 9 کے مکمل غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار غلام عباس ندیم سومرو 479 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، سندھ یونائٹیڈ پارٹی کے حمل خشک 346 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ ٹاؤن کمیٹی کنڈیارو کے وارڈ 11 کے پولنگ سٹیشن کے مکمل غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ کے مطابق پیپلز پارٹی کے اکرم قریشی 650 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، جے یو آئی کے عطائاللہ 550 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ ٹاؤن کمیٹی وارڈ نمبر 6 کے مکمل غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ کے مطابق آزاد امیدوار عرفان خورشید 384 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، پیپلز پارٹی کے برکت کورائی 203 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ میونسپل کمیٹی کے وارڈ 6 کے مکمل غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق جے یو آئی کے امیدوار پجا رام 147ووٹ لیکر کامیاب رہے، پیپلزپارٹی کے امیدوار عبدالجبار شیخ 83 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔میونسپل کمیٹی Cے وارڈ نمبر 04 کے مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار غلام حسین عمرانی 388 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، پی پی پی کے نور محمد دھرپالی 380 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔میونسپل کمیٹی وارڈ نمبر 5 کے مکمل غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ کے مطابق پی پی کے غوث بخش مغیری 1359ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، آزاد امیدوار منور سومرو 439 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ میونسپل کمیٹی وارڈ نمبر 16کے مکمل غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ کے مطابق پی پی پی کے امیدوار محمد آصف مغیری 1354ووٹ لیکر کامياب ہوگئے، ٹی ایل پی کے امیدوار 282 لیکر دوسر ے نمبر پر رہے۔کھپرو اور بیرانی سے پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا، ٹاؤن کمیٹی کھپرو کے 18 میں سے 13وارڈز میں پیپلز پارٹی کامیاب ہوگئی۔بیرانی ٹاؤن کمیٹی کے پانچوں وارڈز سے پیپلزپارٹی کی جانب سے کلین سویپ کیا گیا۔ میونسپل کمیٹی وارڈ نمبر 3 کے مکمل غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ کے مطابق پی پی پی کے جان عالم 630 ووٹ حاصل کر کامیاب ہوئے، جی ڈی اے کے اکرم قریشی 209 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ ٹاؤن کمیٹی وارڈ نمبر 10 کے مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق آزاد امیدوار اوشاق چانڈیو 290 ووٹ لیے کر کامیاب ہوئے، پی پی کے امیدوار بشیر احمد چانڈیو 270 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ ٹاؤن کمیٹی وارڈ نمبر 2 کے مکمل غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ کے مطابق پیپلزپارٹی کے حمایت یافتہ امیدوار ساجدعزیز 853 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے، تحریک لبیک کے امیدوار150 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔ بلامقابلہ جیتنے والوں میں پیپلز پارٹی سب سے آگے، سات سو سڑسٹھ جیالوں کی کامیابی، اڑسٹھ آزاد امیدوار بھی جیت گئے، جی ڈی اے اکسٹھ کے ساتھ تیسرے اور جے یو آئی ستائیس کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہی۔