امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کا اپنا متوقع دورہ منسوخ کر دیا ہے۔ امریکی ذرائع کے مطابق، بھارت اور امریکا کے درمیان تجارتی کشیدگی کے باعث صدر ٹرمپ نے یہ فیصلہ کیا۔
ایک امریکی اخبار کے مطابق، ٹرمپ کا بھارت کا دورہ اس سال کے لیے طے نہیں تھا۔ اس حوالے سے امریکی اور بھارتی حکام کی جانب سے ابھی تک کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔
واضح رہے کہ امریکی صدر کا بھارت کا دورہ اس سال کے آخر میں کواڈ اجلاس میں شرکت کے لیے متوقع تھا، جس میں امریکا، بھارت، جاپان اور آسٹریلیا کے وزرائے خارجہ شریک ہوں گے۔ اس اجلاس کا پہلا دور جنوری میں امریکا میں ہوا تھا۔
حالیہ چند مہینوں میں امریکا اور بھارت کے تعلقات میں سرد مہری آئی ہے، جس کی ایک بڑی وجہ بھارت کی جانب سے امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدے کو حتمی شکل نہ دینا تھا۔ اس کے بعد، صدر ٹرمپ نے بھارت پر 50 فیصد ٹیررف عائد کر دیے تھے۔ اس کے علاوہ، ٹرمپ وقتاً فوقتاً پاک بھارت تعلقات میں اپنے کردار کا ذکر کرتے ہیں، جس پر بھارت نے تنقید کی ہے۔









