جکارتہ (غیرملکی میڈیا/ویب ڈیسک)انڈونیشیا کے صدر سوبیانتو پرابوو سوبیانتو نے ملک میں جاری احتجاجی مظاہروں کے باعث چین کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق صدر سوبیانتو نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر چینی صدر سے باضابطہ معذرت کی ہے۔
واضح رہے کہ انڈونیشیا میں ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہیں بڑھانے کے فیصلے پر ملک گیر مظاہرے جاری ہیں جن میں اب تک 3 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔









