بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسرائیلی حملے میں حماس کے ترجمان ابو عبیدہ شہید

اسرائیل کے ایک فضائی حملے میں حماس کے عسکری ونگ القصام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ شہید ہو گئے۔ فلسطینی ذرائع اور حماس قیادت نے ان کی شہادت کی تصدیق کر دی  ۔
اسرائیلی طیاروں نے غزہ شہر میں ایک رہائشی فلیٹ کو نشانہ بنایا جہاں ابو عبیدہ موجود تھے۔ حملے کے نتیجے میں اپارٹمنٹ میں موجود تمام افراد شہید ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق، ابو عبیدہ کے اہل خانہ اور القسام بریگیڈز کی قیادت نے لاش کی شناخت کے بعد شہادت کی تصدیق کی۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے پہلے ہی ہفتے کے روز اعلان کیا تھا کہ غزہ میں حماس کی ایک بڑی شخصیت کو نشانہ بنایا گیا  ۔
اسرائیلی چینل 12 کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ابو عبیدہ کی لوکیشن جمعہ کی شام معلوم ہوئی، اور ہفتے کی شام ساڑھے 5 بجے کارروائی کی گئی۔
ان کے مطابق، 95 فیصد امکان ہے کہ کارروائی کامیاب رہی۔  ابو عبیدہ، حماس کا وہ چہرہ تھے جو دنیا بھر میں اسرائیل مخالف مزاحمت کی آواز کے طور پر جانے جاتے تھے۔ ان کی شہادت فلسطینی تحریک کے لیے ایک بڑی علامتی ضرب تصور کی جا رہی ہے۔