بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایک ایڈیشنل آئی جی کی بیٹی کی شادی ہوئی جس کے لیے1کروڑ23لاکھ روپے کا لہنگا لیاگیا: ارشد انصاری

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان میں اشرافیہ اور مقتدرہ کی عیاشیوں اور شاہ خرچیوں کی کہانیاں کوئی نئی بات نہیں۔ اخبارات، میگزین اور کتابیں ان داستانوں سے بھری پڑی ہیں۔ اب ایسی ہی ایک نئی روداد لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے بیان کی ہے جس نے سب کو حیران کر دیا۔

آر این این ٹی وی نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد انصاری نے انکشاف کیا کہ ایک ایڈیشنل آئی جی کی بیٹی کی شادی پر ایک مشہور فیشن ڈیزائنر سے خصوصی لہنگا تیار کرایا گیا جس کی قیمت ایک کروڑ تئیس لاکھ روپے تھی۔ تاہم انہوں نے متعلقہ پولیس افسر یا ڈیزائنر کا نام لینے سے گریز کیا۔

جب ان سے سوال ہوا کہ کیا اس لہنگے میں ہیرے یا سونے جڑا ہوا تھا تو ارشد انصاری نے کہا کہ “نہ اس میں ہیرے تھے نہ سونا۔ یہ ایک ڈسپوزیبل لہنگا ہے۔” ان کے مطابق ایسا لہنگا صرف شادی کے چند گھنٹوں کے لیے پہنا جاتا ہے اور پھر دوبارہ شاید کبھی استعمال نہیں ہوتا۔

انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ لہنگا زیادہ سے زیادہ سات سے دس شادیوں میں ایک جیسا ڈیزائن بن سکتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ تین گھنٹے پہننے کے بعد یہ صرف الماری یا ٹرنک کی زینت بن کر رہ جاتا ہے۔ اسی لیے انہوں نے اسے “ڈسپوزیبل لہنگا” قرار دیا۔

یہ انکشاف ایک بار پھر ملک میں بڑھتی ہوئی اشرافیہ کی فضول خرچیوں اور عام عوام کے ساتھ بڑھتے معاشی فرق پر سوال اٹھاتا ہے۔