اسلام آباد(صغیر چوہدری ) اسلام آباد پولیس کے ایس ایس پی عثمان طارق کو ہارٹ اٹیک ، انہیں ایمرجنسی میں آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اے ایف آئی سی راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے جہاں انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے تاہم ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے ۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی عثمان بٹ کا علاج معالجہ جاری ہے تو انکی حالت کافی بہتر ہے۔









