بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دہشت گرد بلوچستان کے امن اور ترقی کے دشمن ہیں، وزیراعظم ، سرفرازبگٹی کو  ٹیلیفون

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی سے کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے پر افسوس کااظہارکرتےہوئے کہاہے کہ سیاسی جلسے پر حملہ بلوچستان میں دہشت گردوں کی انتشار پھیلانے کی گھناؤنی سازش کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
وزیرِ اعظم نے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور رنج کا اظہاراور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ دھماکے میں ملوث دہشتگردوں کا جلد سراغ لگا کر، ان کو قرار واقعی سزا دی جائے، دہشت گرد بلوچستان کے امن اور ترقی کے دشمن ہیں۔
انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کی عفریت کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، معصوم و نہتے شہریوں پر دہشت گرد حملے بزدلانہ اور قابل مذمت ہیں۔