بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کے 10ویں اسپیل کی پیشگوئی کر دی

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مون سون بارشوں کے 10ویں اسپیل کی پیشگوئی کر دی ، جو 6 سے 10 ستمبر کے دوران مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کی صورت میں جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے مختلف اضلاع میں 6 سے 9 ستمبر کے دوران بارش کا امکان ہے، جب کہ بعض علاقوں میں موسلا دھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔
اسلام آباد اور پنجاب کے کئی اضلاع میں 6 سے 8 ستمبر کے دوران بارش متوقع ہے۔
بلوچستان کے چند علاقوں میں بھی 7 سے 9 ستمبر کے دوران ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں 7 سے 9 ستمبر کے دوران بارشیں ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ سندھ کے کچھ شہری علاقے ممکنہ طور پر زیرِ آب آ سکتے ہیں۔
بالائی علاقوں میں بارش کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، خاص طور پر پہاڑی علاقوں میں سفر کرنے والوں کو احتیاط کی ہدایت دی گئی ہے۔
عوام اور متعلقہ اداروں کو ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بچا جا سکے۔