بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان میں انٹرنیٹ سروس سست، وضاحت جاری

ملک بھر میں انٹرنیٹ صارفین کو سروس کی سست رفتاری کا سامنا ہے، جس پرپی ٹی سی ایل (پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ) کی جانب سے وضاحتی بیان سامنے آ گیا ہے۔
پی ٹی سی ایل کے ترجمان کے مطابق،سعودی عرب کے قریب سمندر میں سب میرین کیبلز کو نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے انٹرنیٹ کی بین الاقوامی بینڈوڈتھ عارضی طور پر متاثر ہوئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ سب میرین کیبل نظام میں جزوی خلل کے باعث کچھ صارفین کومصروف اوقات میں سروس میں سست روی کا سامنا ہو سکتا ہے۔ تاہم، صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
بین الاقوامی شراکت دار ادارے مسئلے کے حل پر فوری طور پر کام کر رہے ہیں۔پی ٹی سی ایل کی مقامی ٹیمیں متبادل بینڈوڈتھ کے ذریعے صارفین پر اثرات کم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
پی ٹی سی ایل ترجمان نے صارفین سےتعاون اور صبر پر شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ انٹرنیٹ سروس کی مکمل بحالی جلد ممکن بنائی جائے گی۔