بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان میں چاند گرہن 7 ستمبر کو، نظارہ رات ساڑھے 8 بجے

پاکستان کے خلائی تحقیقاتی ادارےسپارکونے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میںچاند گرہن جمعہ7 ستمبر کو رات 8 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔
سپارکو کے مطابق چاند گرہن رات 11 بج کر 57 منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا۔ مکمل چاند گرہن کا اختتام رات 1 بج کر 55 منٹ پر ہوگا۔ اس دوران چاندمکمل طور پر زمین کے سائے میں چھپ جائے گا۔
یہ فلکیاتی مظاہرہ نہ صرف پاکستان بلکہ ایشیا، افریقا اور یورپ کے کچھ حصوں میں بھی دیکھا جا سکے گا۔ شوقین افراد، طلبہ اور فلکیات کے دلدادہ افراد کے لیے یہ دلکش نظارہ ایک بہترین موقع ہو گا۔
سپارکو نے واضح کیا ہے کہ چاند گرہن کوبغیر کسی حفاظتی چشمے کے ننگی آنکھ سے دیکھنا محفوظ ہے، اس کے لیے کسی خصوصی آلے کی ضرورت نہیں۔
فلکیاتی مظاہرے سے متعلق تصاویر اور معلومات سپارکو کی جانب سے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی جائیں گی تاکہ عوام لمحہ بہ لمحہ اس منظر سے محظوظ ہو سکیں۔