بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر پاک فضائیہ کا نیا نغمہ ’’شاہین‘‘ جاری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک): یومِ دفاع کے موقع پر پاکستان ایئر فورس نے ’’شاہین‘‘ کے عنوان سے نیا ملی نغمہ جاری کر دیا۔ اس نغمے میں فضائی سرحدوں کے محافظوں کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔

نغمے کا آغاز علامہ اقبال کے جوش و جذبے سے بھرپور الفاظ *’’یہ غازی یہ تیرے پر اسرار بندے‘‘* سے کیا گیا، جو سننے والوں کے لہو کو گرما دیتے ہیں۔ معروف گلوکار شجاع حیدر کی آواز میں یہ ملی نغمہ پاک فضائیہ کی یکجہتی اور وطن سے بے مثال وفا کی عظیم داستان بیان کرتا ہے۔

نغمے میں پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور آسمانوں پر بہادری سے ڈٹ جانے والے شاہینوں کی جھلک نمایاں ہے۔ اس میں خون کے آخری قطرے تک وطن پر قربان رہنے اور ہر محاذ پر آگے بڑھتے رہنے کا عزم اجاگر کیا گیا ہے۔

’’شاہین‘‘ بہادری، قربانی اور وقارِ وطن کے دلکش امتزاج کے ساتھ پاک فضائیہ کے جرات مندانہ کردار کو نمایاں کرتا ہے۔ یومِ دفاع پر یہ نیا ملی نغمہ قربانی اور تجدیدِ عہد وفا کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔