بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان کی اہم کامیابی ، فرانس کو10کروڑ70لاکھ ڈالرقرض کی ادائیگی 6سال کیلئے مؤخر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت نے فرانس کے ساتھ قرض ادائیگی مؤخر کرنے کے معاہدے پر دستخط کردیئے۔اقتصادی امور ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن میاں اسد حیاالدین اور فرانس کے سفیر نیکولس نے معاہدے پر دستخط کئے ۔10 کرو ڑ70 لاکھ ڈالر قرض کی ادائیگی مؤخر کی گئی ہے۔ جولائی اور دسمبر2021 میںواجب الاداقرض کی ادائیگی چھ سال کے لئے موخرکی گئی ہے ۔ اعلامیے کے مطابق قرض ادائیگی مؤخر جی ٹونٹی ممالک کے فریم ورک کی بنیاد پر کی گئی ۔