بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی: گھریلو ملازمہ پر تشدد، میاں بیوی گرفتار

کراچی (نیوز ڈیسک)پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک فلیٹ میں کام کرنے والی 12 سالہ گھریلو ملازمہ پر مبینہ طور پر بہیمانہ تشدد کیا گیا۔ پولیس کے مطابق بچی کا دوپٹہ جلنے پر مالکن نے اسے استری سے داغ دیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئی۔

متاثرہ بچی کو تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث میاں بیوی کو گرفتار کرلیا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور بچی کے بیان کی روشنی میں حقائق سامنے لائے جائیں گے۔