بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سعودی عرب، شہریوں سے 29 جون کو عیدالاضحیٰ کا چاند دیکھنے کی اپیل

 ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے شہریوں سے بدھ 29 جون کو عیدالاضحیٰ کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے۔سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہری چاند نظرآنے کی صورت میں قریبی کورٹ جاکر اپنی شہادت ریکارڈ کرائیں۔عالمی فلکیاتی مرکز نے پیشگوئی کی ہے کہ سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں 9 جولائی کو عیدالاضحیٰ کا امکان ہے۔سینٹر کے چیئرمین محمد عودہ کے مطابق بدھ کو چاند نظر آنے کا زیادہ امکان ہے اور 30 جون کو ذوالحج کی پہلی تاریخ ہوسکتی ہے۔ یوم عرفہ 8 جولائی جمعہ کو ہونے کا امکان ہے۔