لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں ایک شخص نے اپنی ہی بیوی کا 80 تولہ سونا چرا لیا۔ خاتون کے مطابق وہ بہن کے گھر گئی تھیں، واپس آ کر دیکھا تو 3 کروڑ مالیت کے زیورات غائب تھے، جبکہ گھر میں کسی قسم کی توڑ پھوڑ نہیں ہوئی تھی۔
پولیس نے شکایت پر خاوند فیصل جاوید کو شامل تفتیش کیا، جس نے جلد ہی جرم کا اعتراف کر لیا۔ ملزم کی نشاندہی پر سونا گھر سے ہی برآمد کر لیا گیا اور اسے گرفتار کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔









