بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جیفری ایپسٹین نے خودکشی نہیں، اسے قتل کیا گیا، فارنزک ماہر کا دعویٰ

فارنزک امور کے ماہر ڈاکٹر مائیکل فری مین نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا میں کمسنوں کی جنسی اسمگلنگ کے الزامات کا شکار جیفری ایپسٹین نے سات برس پہلے خودکشی نہیں کی بلکہ اسے قتل کیا گیا تھا۔

ڈاکٹر مائیکل فری مین ایک برس سے جیفری ایپسٹین کی پوسٹ مارٹم رپورٹس کا ایک برس سے جائزہ لے رہے ہیں اور جیفری ایپسٹین کے بھائی مارک ایپسٹین نے انکی خدمات حاصل کی ہیں۔

ڈاکٹر فری مین کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم تصاویر دیکھتے ہی انہیں احساس ہوگیا تھا کہ جیفری ایپسٹین کی گردن پر جو نشان ہے وہ پھندے کا نہیں لگ رہا۔ نشانات سے واضح ہوتا ہے کہ جیسے قتل کے ارادے سے کسی نے جیفری ایپسٹین کا گلا گھونٹا ہو۔

اس سے پہلے نیویارک سٹی آفس کے چیف میڈیکل ایگزمینر، ایف بی آئی اور محکمہ انصاف نے دعویٰ کیا تھا کہ کمسن لڑکیوں کی جنسی اسمگلنگ کے مقدمے کا سامنا کرنیوالے جیفری ایپسٹین نے سن 2019 میں اپنی جیل میں پھندا لگا کر خود کشی کی تھی۔

مزید پڑھیں:یوکرینی فوج کا کرایمیا پل پر ڈرون سے حملہ، ٹریفک معطل

ملزم کی مانیٹرنگ کے لیے تعینات دو محافظ مبینہ طور پر سوگئے تھے اس لیے انہیں علم نہیں ہوسکا جبکہ ملزم کے کمرے کے باہر لگے کیمرے بھی اس وقت خراب ہوگئے تھے صرف اتنا زرد رنگ کی روشنی ایپسٹین کے سیل کی جانب بڑھتی دیکھی جاسکتی تھی۔