بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کینیڈا کا سیلاب متاثرین کیلئے 26 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان

کینیڈا نے پاکستان میں حالیہ شدید بارشوں اور تباہ کن سیلاب سے متاثر ہونے والے خاندانوں کے لیے26 لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان کینیڈا کے وزیرِ مملکت رندیپ سرائے نے باقاعدہ طور پر کیا۔
اس موقع پر رندیپ سرائے کا کہنا تھا کہ پاکستان میں قدرتی آفات کے باعث لاکھوں افراد بے گھر اور متاثر ہو چکے ہیں، جبکہ کئی قیمتی جانوں کا نقصان بھی ہوا ہے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ یہ مالی امدادانسانی فلاح کے لیے کام کرنے والی معتبر تنظیموں کے ذریعے متاثرہ علاقوں میں تقسیم کی جائے گی تاکہ سیلاب زدگان کی فوری ضروریات جیسے خوراک، پانی، رہائش اور طبی امداد کو پورا کیا جا سکے۔
رندیپ سرائے نے مزید کہا کہ کینیڈا عالمی سطح پر انسانی ہمدردی کے تحت مدد فراہم کرنے کے عزم پر قائم ہے، اور پاکستان کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔