سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اور الجزیرہ کی جانب سے تصدیق شدہ فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ لندن میں فلسطین حامی کارکنان کو پولیس دھکیل رہی ہے جب وہ اسرائیلی صدر کے برطانیہ کے دورے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔
انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں پیر کے روز وسطی لندن میں ہرزوگ کی رہائش کے قریب ایک تناؤ کی صورتحال نظر آتی ہے، جہاں پولیس افسر بار بار’’ پیچھے ہٹو‘‘ چلاتے اور نعرے لگانے والے مظاہرین کو دھکیلتے دکھائی دیتے ہیں۔
درجنوں برطانوی سیاستدانوں نے اسٹارمر کو خط لکھ کر اس دورے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ کارکنان نے ہرزوگ کے خلاف جنگی جرائم کے الزامات پر ان کی گرفتاری کے لیے وارنٹ جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
لندن میں اسرائیلی صدر کے دورے کیخلاف احتجاج








