بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی میں بارش کی تباہی، 7 اموات، فوج طلب

کراچی میں وقفے وقفے سے ہونے والی موسلا دھار بارش نے تباہی مچا دی، اب تک 7 افراد جاں بحق اور 3 لاپتا ہو چکے ہیں۔ ملیر اور لیاری ندیوں میں طغیانی کے باعث قریبی علاقے زیر آب آ گئے، متعدد آبادیاں خالی کروا لی گئیں۔
متاثرہ علاقوں میںریسکیو 1122، پاک فوج اور رینجرز نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے درجنوں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔سعدی ٹاؤن، مچھر کالونی، اسکیم 33، تھڈو ڈیم اور ایم نائن سمیت کئی علاقے بری طرح متاثر ہوئے، ڈیموں کا پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کار، موٹرسائیکل، رکشے پانی میں بہہ گئے،کرنٹ لگنے اور ڈوبنے سے اموات ہوئیں۔ڈیمز اوور فلو ہو گئے ہیں، جبکہ حب ڈیم کی سطح بھی 335 فٹ تک جا پہنچی۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ مزیدتیز بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ صورتحال کے پیش نظرفوج طلب کر لی گئی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور ضلعی انتظامیہ مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔