بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹرمپ کا یوٹرن، بھارت سے تجارتی مذاکرات کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت سے تجارتی رکاوٹیں دور کرنے کے لیے مذاکرات کا اعلان کیا ہے، حالانکہ وہ ماضی میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے رہے ہیں۔
ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹروتھ سوشل‘‘ پر کہا کہ وہ اپنےبہترین دوست مودی سے آئندہ ہفتوں میں بات چیت کے منتظر ہیں تاکہ دونوں ممالک تجارتی معاملات میں آگے بڑھ سکیں۔
مودی نے بھی ردعمل میں کہا کہ بھارت اور امریکا فطری شراکت دار ہیں، اور ٹیمیں مذاکرات کو جلد مکمل کرنے پر کام کر رہی ہیں۔
واضح رہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات حالیہ مہینوں میں کشیدہ رہے، ٹرمپ بھارت پر50 فیصد ٹیرف عائد کر چکے ہیں اور تجارتی ڈیل نہ ہونے پر بھارت کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔ اس تناظر میں ٹرمپ نے اپنا بھارت کا دورہ بھی منسوخ کر دیا تھا۔
ٹرمپ نے چین، بھارت اور روس کے قریبی تعلقات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا، لگتا ہے ہم نے بھارت اور روس کو چین کے گہرے دائرے میں کھو دیا ہے۔