بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کابینہ نے پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت کی ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(ممتاز نیوز)مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کابینہ نے پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت کی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے افغانستان سے ٹرانسپورٹرز کو 6 ماہ کا ملٹی پل ویزا دینے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ فیصلے سے وسطی ایشیا افغانستان میں تجارت کو تقویت ملے گی، وفاقی کابینہ نے قومی ویسٹ مینجمنٹ پالیسی 2022 کی منظور دے دی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے مختلف ممالک سے متعلق ویزا پالیسی میں تبدیلی کا ایجنڈا بھی منظور کرلیا، وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 22 جون کے فیصلوں کی توثیق کر دی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کابینہ کی قانون ساز کمیٹی کے 23 جون کے فیصلوں کی توثیق کر دی، نادرا کو آن لائن سسٹم کی تبدیلیوں کے لیےاقدامات کی ہدایت دی گئی، کابینہ نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی، وزیرداخلہ کوہدایت کی گئی کہ واقعے کی فوری رپورٹ دیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اگلے کابینہ اجلاس میں رپورٹ طلب کرلی، ورک ویزا کیٹگری میں دیگر تمام کیٹگریز شامل کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈرائیورز، ٹرانسپورٹرز اور ہیلپرز کو بورڈ آف انوسٹمنٹ کے لیٹر آف ریکومنڈیشن اور ایس ای سی پی کی رجسٹریشن سے استثنیٰ کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ کاروبار میں آسانی پیدا کی جائے،نادرا کو فوری طور پر آن لائن سسٹم کے اندر تبدیلی کو یقینی بنانے کے لئے ہدایت کی گئی ہے،

وزیراعطم نے کاروباری آسانیوں کے سلسلے کو جاری رکھنے کے لئے کابینہ کمیٹی بھی تشکیل دی،افغانستان سے طبی بنیادوں پر آنے والے مریضوں کو ویزا میں نرمی کی تجویز بھی شامل ہے