بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

30 سال کرپشن کرنے والوں نے صرف خود کو این آر او دیا ہے، عمران خان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وزیراعظم وچیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ 30 سال کرپشن کرنے والوں نے صرف خود کو این آر او دیا ہے، معیشت کو ٹھیک کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے زرداری اور شریف خاندان باہر پڑے اپنے آدھے اربوں ڈالر لےآئیں جبکہ سیاسی بحران سے نکلنے کا ایک ہی راستہ ہے صاف و شفاف فوری انتخابات، لگ رہا ہے پنجاب میں حمزہ شہبازکی حکومت نہیں رہے گی۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ عالمی سازش کے تحت اقتدار میں آنے والوں نے عوام کے لیے صرف مشکلات پیدا کی ہیں، انہوں نے معیشت ٹھیک کرنی تھی کیوں کہ خود کو تجربہ کار سمجھتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں صبح سے عوام سڑکوں پر ہے، ان لوگوں نے صرف اپنے اوپر 1100 ارب روپے کے کیسز ختم کرائے، انہوں نے اپنے آپ کو این آر او ٹو دیا، اپنی کرپشن بچانے کیلئے انہوں نے اداروں کو تباہ کیا۔
عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ کابینہ میں 60 فیصد لوگ ضمانتوں پر ہیں، پاکستان میں 2 خاندانوں نے 30 سال حکمرانی کی ہے، 30 سال کرپشن کرنے والوں نے صرف خود کو این آر او دیا ہے۔
عمران خان نے کہا ہے کہ انہوں نے ایف آئی اے اور نیب کو تباہ کر دیا ہے، ہمارے دور میں اتنی لوڈشیڈنگ نہیں تھی، آج ان کے پاس کوئلے کے پیسے ہیں نہ ایل این جی کیلئے۔
چیئر مین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ یہ لوگ مہنگائی کم کرنے آئے تھے، سیاستدانوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح خریدا جاتا ہے، ابھی تو لوگوں کو بجلی کے بل آنے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سوائے اپنی چوری بچانے کے عوام پر بوجھ کم کرنے کی حکمت عملی بھی بنائیں، پرامن احتجاج کی اجازت ہمارا آئین دیتا ہے، 2 جولائی کو ہم تاریخی پرامن احتجاج کریں گے۔
عمران خان نے کہا ہے کہ پشاور، کراچی، لاہور اور دیگر بڑے شہروں میں بھی لوگ سڑکوں پرنکلیں، ڈنڈے سے جمہوریت کبھی نہیں چلتی، جمہوریت اخلاقی قوت سے چلتی ہے۔
چیئر مین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ سری لنکا میں پہلے معاشی پھر سیاسی بحران آیا، پاکستان میں ایک سازش کے تحت پہلے سیاسی بحران پیدا کیا گیا، شہباز شریف کی ساری ڈویلپمنٹ اشتہاروں میں ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں میں ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی کوئی صلاحیت نہیں تھی، لوگ پرامن احتجاج کریں، توڑ پھوڑ سے ملک کا نقصان ہوتا ہے، ملکی حالات بہتر کرنے کا واحد راستہ شفاف انتخابات ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ پنجاب میں لگ رہا ہے کہ حمزہ شہباز کی حکومت نہیں رہے گی،پنجاب کے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کی تیاریاں ہورہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دو خاندانوں نے 30 سال حکومت کی ہے، موجودہ حکمرانوں نے صرف اپنے اوپر 1100 ارب روپے کے کیسز ختم کرائے ہیں، انہوں نے اپنے آپ کو این آراو ٹو دے دیا ہے، کابینہ میں 60 فیصد لوگ ضمانت پر ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ انہوں نے تو معیشت ٹھیک کرنی تھی کیونکہ ان کو بڑے تجربہ کار سمجھتے تھے، عالمی سازش کے ذریعے حکومت کو مسلط کیا گیا، دو ماہ ہو گئے ہیں مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے، اپنی کرپشن بچانے کے لیے انہوں نے ایف آئی اے اور نیب سمیت اداروں کو تباہ کردیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارے دور میں اتنی لوڈشیڈنگ نہیں تھی، آج ان کے پاس کوئلے کے پیسے ہیں نہ ایل این جی کیلئے، عوام سڑکوں پر نکلے ہوئے ہیں، سیاستدانوں کو بھیڑبکریوں کی طرح خریدا جاتا ہے، ابھی تو لوگوں کو بجلی کے بل آنے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سوائے اپنی چوری بچانے کے عوام پر بوجھ کم کرنے کی حکمت عملی بھی بنائیں، پرامن احتجاج کی اجازت ہمارا آئین دیتا ہے، 2 جولائی کو ہم تاریخی پرامن احتجاج کریں گے، پشاور، کراچی، لاہور اور دیگر بڑے شہروں میں بھی لوگ سڑکوں پرنکلیں۔
عمران خان نے کہا کہ ڈنڈے سے جمہوریت کبھی نہیں چلتی، جمہوریت اخلاقی قوت سے چلتی ہے، سری لنکا میں پہلے معاشی اور پھر سیاسی بحران آیا، پاکستان میں ایک سازش کے تحت پہلے سیاسی بحران پیدا کیا گیا، شہباز شریف کی ساری ڈویلپمنٹ اشتہاروں میں ہوتی ہے۔