بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسحاق ڈار کو نیا پاکستانی پاسپورٹ مل گیا

لندن(نیوزڈیسک)ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نیا پاکستانی پاسپورٹ مل گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق لندن میں موجود اسحاق ڈار جولائی کے تیسرے ہفتے میں پاکستان پہنچیں گے، اس حوالے سے سفری تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ واپس آکر سینیٹر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، مقدمات کا بھی سامنے کریں گے۔اس سلسلے میں قانونی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ کمر میں تکلیف کا علاج کرنے والے ہارلے اسٹریٹ کے ڈاکٹرز نے بھی اسحاق ڈار کو سفر کی اجازت دے دی ہے۔