کراچی (نیوز ڈیسک)ماہ ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس 29 جون کو کراچی میں مولانا سید محمد عبدالخبیر کی زیر صدارت ہو گا۔ اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان اور زونل رویت ہلال کمیٹی کراچی کے ممبران، وزارت مذہبی امور، محکمہ سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والے نمائندگان بھی شریک ہونگے۔ پورے ملک میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ، پشاور میں منعقد کئے جائیں گے۔
ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب








