بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملزم کبھی قاضی نہیں بن سکتا،پریڈ گرائونڈ میں ثابت کریں گے کہ ہم زندہ قوم ہیں، عمران خان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیرا عظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران نے کہاہے کہ2جولائی کوپریڈگرائونڈ میں تاریخی جلسہ کریں گے،امریکہ سے مل کر منتخب حکومت سازش سے ختم کی گئی،جو حکمران ہم پر مسلط کیے گئے 30 سال سے چوری کر رہے تھے،شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر 24 ارب روپے کے کیسز ہیں،مقصود چپڑاسی ،3 گواہ اور ایک تحقیقاتی افسرمرچکے ہیں،امریکہ انہیں ہمارے بھلے کے لیےا نہیں اپنی غلامی کےلیے لائے،آتے ہی حکمرانوں نے اپنے کرپشن کیسز ختم کیے، نیب کو ختم کیا۔نیب ترمیم سے 1100 ارب روپے کے کیسز ختم کیےگئے۔آٹا، گھی، چاول دگنے، ہر چیز کی قیمت آسمانوں پر مگر معیشت نیچے۔ہمارے دور میں ریکارڈ ٹیکس جمع کیاگیا۔زراعت 4.4 فیصد بڑھ رہی تھی، کسانوں کے پاس پیسہ آگیا تھا۔عمران خان نے کہا کہ کیا وجہ تھی ہماری حکومت ہٹا کر ان کو بٹھایا گیا۔ملزم کبھی قاضی نہیں بن سکتا،زراعت 4.4 فیصد بڑھ رہی تھی، کسانوں کے پاس پیسہ آگیا تھا۔پیٹرول،بجلی،گیس،سب کچھ مہنگاکردیاگیا،ہمارےخلاف مہنگائی مارچ کرنیوالوں نےآتےہی تاریخی مہنگائی کردی۔ہم نے اپنے دور میں 55 لاکھ نوکریاں دیں۔دو سال میں آئی ٹی ایکسپورٹ 70 فیصد بڑھی۔ جب مشکل وقت آتا ہے ڈیزل عمرہ کرنے چلے جاتےہیں۔ جدوجہد کو جہاد کہتے ہیں، ظلم کے سامنے کبھی اپنا سر نہیں جھکاتے۔پریڈ گرائونڈ میں ثابت کریں گے کہ ہم زندہ قوم ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمیں اس وقت خواتین، نوجوانوں اور قوم کی ضرورت ہے۔