بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایس ایچ او کے کمرے میں مردوں کا لیڈی ڈاکٹر پر تشدد

بہاولنگر(نیوز ڈیسک)بہاولنگر کے تھانہ سٹی ہارون آباد میں ایس ایچ او کے کمرے میں مردوں نے لیڈی ڈاکٹر کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

تھانہ میں لیڈی ڈاکٹر پر ہونے والے تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج ایکسپریس نیوز نے حاصل کر لی، کمرے میں موجود شہریوں نے ڈاکٹر کی جان چھڑوائی۔

ملزم نے لیڈی ڈاکٹر پر ٹھڈوں اور تھپڑوں کی بارش کر دی جس سے ڈاکٹر زمین پر گر گئی، دوران گفتگو ملزم عدیل نے ایس ایچ او کی موجودگی میں لیڈی ڈاکٹر کو دبوچ لیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ٹی ایچ کیو میں تعینات لیڈی ڈاکٹر مریم حسین کو تھانے میں خاوند سے ناچاکی کے سلسلہ میں بلایا گیا تھا۔