لاہور(نیوز ڈیسک)سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے تحفے میں ملنے والی گھڑیاں فروخت کیے جانے کے معاملے پر ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کا ردعمل سامنے آیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں مریم نواز نے عمران خان کے حوالے سے کہا کہ ’انہوں نے ریاست پاکستان کو ملنے والے تحائف سے مال بنایا، یہ اسی لیے عہدے پر آئے تھے، منی گالہ گینگ۔‘
He made a fortune out of gifts given to state of Pakistan. This is what he was here for. Money Gala Gang. https://t.co/Kh84ykfmKz
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) June 29, 2022
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کا ایک اور توشہ خانہ اسکینڈل سامنے آگیا ہے، پہلے میڈیا میں رپورٹ ہوئی گھڑیوں کے علاوہ تین مزید گھڑیاں عمران خان نے فروخت کیں اور اپنی حکومت کی ترامیم کا فائدہ اٹھا کر گھڑیوں کی قیمت کا تخمینہ اصل سے کم لگوایا اور اس کم قیمت کا 20 فیصد قومی خزانے میں جمع کروایا۔
نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان نے توشہ خانے سے گھڑیاں اپنی جیب سے نہیں خریدیں بلکہ گھڑیوں کو پہلے اوپن مارکیٹ میں فروخت کیا پھر ان سے جو پیسے ملے ان میں سے 20 فیصد قومی خزانے میں جمع کرایا۔
ان تین گھڑیوں کی مالیت 15 کروڑ 40 لاکھ روپے تھی اور یہ گھڑیاں مشرق وسطیٰ کے اعلیٰ معزز ، خلیجی جزیرے کے شاہی خاندان کے فرد اور اسی خلیجی جزیرے کے ایک معزز شخص نے پاکستان کے وزیراعظم کو تحفے میں دی تھیں۔









