بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فضل الرحمان نے عمران کو یہودی ایجنٹ کہنا سیاسی بیان قرار دیا تھا، مولاناگل نصیب

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )جےیوآئی کےسابق نائب امیر مولاناگل نصیب نے انکشاف کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے عمران خان کو یہودی ایجنٹ کہنا سیاسی بیان قرار دیا تھا۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا گل نصیب نے کہا کہ فضل الرحمان نے عمران خان پر یہودی ایجنٹ کا الزام لگایا جب شوریٰ اجلاس میں پوچھا گیا کہ عمران خان یہودی ایجنٹ ہےتوثبوت دیں تو فضل الرحمان نےکہا عمران خان کو یہودی ایجنٹ کہنا سیاسی بیان تھا۔
مولاناگل نصیب نے کہا کہ دین کی باتیں کرنے والوں کا سیاسی بیان دینے سے کیا تعلق؟ فضل الرحمان امریکا کے حامی ہیں ہے وہ امریکا کے مخالف نہیں بلکہ حامی ہیں۔
سابق رہنما کا کہنا تھا کہ جےیوآئی شخصی تسلط سےآزاد ہو جائے تو واپس جانےکو تیار ہوں گے پارٹی میں واپس گئے تو جےیو آئی عمران خان سے اتحاد کرے گی۔