لاہور(نیوزڈیسک) ملکی سطح پر پہلی بار دائیں اور بائیں بازو سے تعلق رکھنے والی 100کے قریب سیاسی و مذہبی جماعتیں کل ایک میز پر بیٹھیں گی۔ پاکستان پیپلز مووومنٹ کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں صبح 11 بجے منعقد ہوگی۔ پاکستان پیپلز موومنٹ کے سربراہ اوراستقلال پارٹی کے چیئر مین سید منظور علی گیلانی ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بڑھتے ہوئے آئینی اور سیاسی بحران ، امن و امان کی صورت حال ، مہنگائی ، بے روز گاری ، معاشی ابتری کے حوالے سے لاہور میں آل پارٹیز کانفرنس بلائی گئی ہے جس میں آصف علی زرداری،میاں شہباز شریف،عمران خان،سراج الحق،اسفند یار ولی،محمود خان اچکزئی صدر پختون خواہ ملی عوامی پارٹی،پیر اعجاز ہاشمی صدر جے یو پی ،مولانا فضل الرحمٰن امیرجے یو آئی ،نوابزادہ شاہزین بگٹی صدر جے ڈبلیو پی،احسن بھون صدر سپریم کورٹ بار،چوہدری حفیظ الرحمن وائس چیئر مین پاکستان بار کونسل،سردار اکبر ڈوگر صدر لاہورہائی کورٹ بار ، مجیب الرحمن شامی ،اکبر ایس بابر سماجی راھنما۔روف ساسولی دانشور(بلوچستان)،ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر صدر جے یو پی نورانی، سید زین شاہ صدر سندھ یونائٹیڈ پارٹی،ایاز لطیف پلیجو، صدر قومی عوامی تحریک،ثمر جتوئی،قادر مگسی،عبدالخالق جونیجو ، ڈاکٹر نور محمد شجرہ خاکسار تحریک ، پیر نوبہار شاہ شعیہ پولیٹیکل پارٹی اور پیر غلام شبیر قادری متحدہ جمیعت علماء پاکستان سمیت ملک بھر کی سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو دعوت نامے جاری کر دیئے گئے ہیں جبکہ علاوہ ازیں مختلف قومی رہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطہ بھی کیا گیا ہے اس کانفرنس میں وکلاء، صحافیوں کی نمائندہ تنظیموں کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کریں گی۔
لاہور میں کل آل پارٹیز کانفرنس ، 100کے قریب سیاسی و مذہبی جماعتوں کی شرکت متوقع








