بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

8ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کا کیس، آصف زرداری کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظو ر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق صدر آصف زردار ی کیخلاف 8ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کے ریفرنس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی،عدالت نے سابق صد رکی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست قبول کر لی۔

نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق صدر آصف زرداری کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی، نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید اور اسد عباسی ایڈووکیٹ عدالت کے روبرو پیش ہوئے، احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے ریفرنس کی سماعت کی ، آصف علی زرداری کے وکلاءکے جانب سے ان کی عدالت حاضری سے ایک روزہ استثنا کی درخواست کی گئی جسے عدالت نے منظو رکرتے ہوئے سماعت مزید کارروائی کیلئے 5ستمبر تک ملتوی کر دی ۔