بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے 186 ووٹ پورے نہ ہوئے تودوبارہ الیکشن ہوگا ،وکیل حمزہ شہباز

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پرحمزہ شہباز کے وکیل منصور اعوان نے کہاہے کہ فیصلے میں کوئی ابہام نہیں ہے، ہمارا موقف تو یہ تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا اطلاق ماضی پر نہیں ہوتا مگر عدالت نے سیاسی غیریقینی ختم کرنے کےلیے کہاکہ فیصلے کا اطلاق ماضی پر کریں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے منصور اعوان کا کہنا تھا کہ فیصلے میں عدالت نے تمام باتیں واضح کی ہے ، کل اسمبلی میں پریزائڈنگ آفیسر سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق گزشتہ انتخاب سے تحریک انصاف کے 25 منحرف اراکین کے ووٹ مائنس کرکے دیکھیں گے کہ کسی امیدوار کے ووٹ مطلوبہ 186 پورے ہوتے ہیں یا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر مطلوبہ ووٹ پورے نہیں ہوتے تو پھر دوبارہ الیکشن ہوگا اور دوسرے راونڈ میں اسمبلی میں موجود اراکین کے ووٹوں سے فیصلہ ہوگا اور جس کے پاس اکثریت ہوگی وہی وزیراعلیٰ بن جائیں گے۔