اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت مسلسل عوام پرناقابل برداشت بوجھ ڈال رہی ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ روس سے سستا تیل خریدنے کے بجائے امریکا کی حکومت تبدیل کرنے کی سازش کے نتیجے میں اقتدار میں آنے والی امپورٹڈ حکومت مسلسل عوام پر ناقابل برداشت بوجھ ڈال رہی ہے۔
Instead of buying cheaper oil from Russia Imported govt, brought in by US regime change conspiracy, continues to put unbearable burden on people while giving themselves NRO2 worth Rs 1100 bn. Total increase Rs 99 for petrol, Rs 133 for diesel. Join our protest ag this tomorrow. pic.twitter.com/JnXIbtkAUx
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 1, 2022
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت نے خود کو 1100 بلین روپے کا این آر او 2 دے دیا ہے۔ مجموعی طورپرپیٹرول کی قیمت میں 99 روپے، ڈیزل کی قیمت میں 133 روپے اضافہ ہوا۔عوام اس کے خلاف کل ہمارے احتجاج میں شرکت کریں۔









