تازہ اطلاعات کے مطابق ایس پی عدیل اکبر ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایس پی انڈسٹریل ایریا نے خود کو گولی مار لی تھی جس وجہ سے انہیں فوری طور پر زخمی حالت میںہسپتال لے جایا گیاہسپتال میں انکی حالت نازک بتائی جا رہی تھی۔ جب کہ پولیس کی بھاری نفری اسپتال کے باہر موجود رہی۔لیکن اب افسوسناک خبر آئی ہے کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ گولی ان کے سر میں لگی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس پی عدیل اکبر نے گن مین سے اسلحہ چھین کر خود کو گولی ماری، ایس پی عدیل اکبر کے گن مین اور موقع پر موجود دیگر اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیاہے۔
ایس پی تھانہ آئی نائن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےہسپتال میں دم توڑگئے








