بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پرویزمشرف کے انتقال کی افواہیں پھر سرگرم

اسلام آباد(ممتاز نیوز )سوشل میڈیاپرسابق صدر پرویز مشرف کے انتقال کی خبریں گردش کرنے لگیں ،تفصیلات کے مطابق سابق صدر اورآرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف گزشتہ کچھ عرصہ سے شدید علیل تھے اوربیرون ملک علاج کرارہے تھے ،سابق صدر کی خواہش تھی کہ وہ اپنی زندگی کے آخری دن پاکستان میں گزاریں ان کے راولپنڈی کے ہسپتال میں زیرعلاج ہونے کی خبریں بھی گردش کررہی تھیں

تاہم خاندانی ذرائع نے اس خبرکی تردیدکردی تھی،سینئرصحافی وتجزیہ کارہارون رشید نے اپنے سوشل میڈیااکائونٹ ٹوئٹر پرپیغام جاری کرتے ہوئے کہاکہ اگر یہ اطلاع درست ہے تو کچھ دیر میں تصدیق ہو جائے گی ۔ ایک ذریعے کا کہنا یہ ہے کہ جنرل پرویز مشرف جہان فانی سے کوچ کرگئے ۔ انا للہ و انا الیہ راجعون