بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم کی آرمی چیف سے ملاقات، ملکی و علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

 اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے ملاقات کی ، جس میں ملکی و علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف باجوہ نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی ، ملاقات میں قومی سلامتی اور علاقائی صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم آفس کے مطابق ملاقات میں قومی سلامتی، باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
خیال رہے کہ شہباز شریف کے بطور وزیراعظم پاکستان حلف اٹھانے کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ان سے یہ دوسری ملاقات ہے۔
وزیر اعظم بننے کے بعد شہباز شریف سےپاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی پہلی ملاقات اپریل میں ہوئی تھی۔