بھارتی ون ڈے ٹیم کے نائب کپتان شریاس ائیر کو آسٹریلیا کے خلاف تیسرے میچ کے دوران پسلی میں شدید چوٹ لگنے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس وقت وہ آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔
میچ کے دوران شریاس ائیر نے الیکس کیری کا شاندار کیچ پکڑتے ہوئے بائیں پسلی زخمی کر لی تھی، جس کے نتیجے میں اندرونی خون بہنے لگا اور انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔
ذرائع کے مطابق شریاس ائیر کی حالت اب خطرے سے باہر ہے، تاہم مکمل صحت یابی میں تقریباً ایک ہفتہ یا اس سے زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ چوٹ جان لیوا بھی ہو سکتی تھی اور انہیں انفیکشن سے بچانے کے لیے چند دنوں تک نگرانی میں رکھا جائے گا۔
31 سالہ شریاس ائیر کی بھارت واپسی کا فیصلہ ان کی صحت میں بہتری آنے کے بعد کیا جائے گا۔









