بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا

راولپنڈی میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے کہا کہ “پنڈی میں یہ پیش گوئی کرنا مشکل ہے کہ مخالف ٹیم کو کس اسکور پر روکا جا سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم میں شامل اسٹار کھلاڑی بابر اعظم اور نسیم شاہ ماضی میں میچ جیتنے والے کھلاڑی ثابت ہو چکے ہیں اور آئندہ بھی میچ ونر ثابت ہوں گے۔
کپتان نے ٹیم کے توازن کی طرف بھی اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دو آل راؤنڈر، ابرار احمد اور دو فاسٹ بولرز ٹیم کا حصہ ہیں، جبکہ صائم ایوب اور وہ خود بھی بولنگ کر سکتے ہیں، جس سے ٹیم میں مضبوطی اور لچک آئی ہے۔