پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے اپنے سینٹرل کنٹریکٹ میں بی کیٹیگری میں شامل ہونے کی وجہ پوچھ لی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے 30 قومی کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیے تھے، جن میں سے محمد رضوان اور 9 دیگر کھلاڑی بی کیٹیگری میں شامل کیے گئے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس بار کسی کھلاڑی کو اے کیٹیگری میں شامل نہیں کیا گیا۔
محمد رضوان نے ابھی تک سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط نہیں کیے، جبکہ باقی تمام کھلاڑیوں نے کنٹریکٹ پر دستخط کر دیے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رضوان کو اپنی کیٹیگری میں کمی پر خدشات ہیں اور وہ بورڈ سے وضاحت چاہتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، محمد رضوان نے پی سی بی سے متعدد سوالات کیے ہیں: سینٹرل کنٹریکٹ میں بی کیٹیگری میں شامل کرنے کی وجہ کیا ہے؟ کنٹریکٹ کی بنیاد اور معیار کیا ہیں؟ تنزلی کا فیصلہ کس پرفارمنس کی بنیاد پر کیا گیا؟ سینٹرل کنٹریکٹ میں ٹرانسپیرنسی کو یقینی بنانے کا طریقہ کار کیا ہے؟اب تک پی سی بی کی جانب سے محمد رضوان کو کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔









