بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم عمران خان کا پنجاب کے وزیراعلیٰ بزدار کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے وزیراعلیٰ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا اور اگلے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے حوالے سے کمیٹی بنا دی۔

تفصیلات کے مطابق ملک کی بدلتی سیاسی صورتحال میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی اور پنجاب میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

نجی ٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے وزیراعلیٰ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا، پنجاب کا اگلا وزیراعلیٰ کون ہوگا، اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے کمیٹی بنا دی ہے۔

خیال رہے وزیراعظم عمران خان آج لاہور کا دورہ کریں گے، جہاں اہم فیصلےاور ملاقاتیں متوقع ہیں، وزیراعظم نےگورنرپنجاب کو ملاقات کے لیے وزیراعلیٰ ہاوس بلالیا ہے۔

ملاقات میں وزیراعظم گورنر پنجاب سے سیاسی صورتحال کے حوالے سے بات کریں گے ،ذرائع نے بتایا ہے کہ گورنر پنجاب چوہدری سرور پنجاب میں طرز حکومت سے مطمئن نہیں۔