ارجنٹائن کے مایہ ناز فٹبالر لیونل میسی نے آئندہ سال ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
38 سالہ میسی نے کہا کہ وہ اپنی فٹنس اور کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا،اگر میں 100 فیصد فٹ ہوا اور ٹیم کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکا تو ضرور ورلڈ کپ کھیلنا چاہوں گا۔
میسی نے حال ہی میں اپنی کلب ٹیم انٹر میامی کے ساتھ معاہدے میں 2028 تک توسیع کی ہے، جس سے ان کے کھیل جاری رکھنے کے عزم کو مزید تقویت ملی ہے۔میسی اب تک ارجنٹینا کی جانب سے 195 میچز میں 114 گولز کر چکے ہیں۔ اگر وہ 2026 کا ورلڈ کپ کھیلتے ہیں تو یہ ان کے کیریئر کا چھٹا فیفا ورلڈ کپ ہوگا — جو ایک تاریخی سنگ میل ہوگا۔
لیونل میسی کا 2026 ورلڈ کپ میں شرکت کا عندیہ








