کاہنہ کے علاقے میں ایک شہری ولید کو مبینہ طور پر سی سی ڈی کے انسپکٹر جاوید اور کچھ اہلکاروں نے اغواء کر لیا۔
ذرائع کے مطابق، ولید کو گھر کے قریب سے اغواء کیا گیا اور بعد میں اہل خانہ سے لاکھوں روپے تاوان وصول کرنے کے بعد اسے رہا کر دیا گیا۔ اغواء میں شامل اہلکاروں میں توصیف کانسٹیبل بھی شامل تھے۔
پولیس نے معاملے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار ہے۔
سی سی ڈی کے انسپکٹر اور اہلکاروں پر شہری اغواء کا الزام








